Ticker

6/recent/ticker-posts

کثرت دولت اور کثرت جائیداد ( مثبت اور منفی انداز میں )

کثرت دولت اور کثرت جائیداد ( مثبت اور منفی انداز میں ) islamic articlesin urdu text

کثرت دولت اور کثرت جائیداد ( مثبت اور منفی انداز میں )

مصنف :- سید عبداللطیف شیرازی
فاضل درس نظامی (ایم۔اے عربی واسلامیات)

سرمایہ ایک ایسی دولت ہے جسے اللہ تعالی نے اپنے کلام میں لفظ خیر سے تعبیر کیا گیا ہے جس کے معنی ہیں بھلائی۔ سرمایہ ایک بھلائی ہے اور ایک اعلیٰ نعمت ہے۔ 

اگر سرمایہ موجود ہو تو انسان حج کر سکتا ہے زکوۃ دے سکتا ہے صدقہ اور خیرات کر سکتا ہے۔ کسی کو علاج کی ضرورت ہو یا کسی جگہ کنوئیں کی ضرورت ہو الغرض سرمائے کے بدولت انسان بہت سارے نیک کام کر سکتے ہیں.

لیکن وہ سرمایہ جائز اور حلال طریقوں سے کمایا ہو اور جو خیر اور بہتری کیلئے استعمال ہوتا ہو جو مظلوموں کے خون و پسینہ سے پاک ہو جس میں کنز یعنی مال سے محبت اور اپنے مال کو بار بار گنے کی عادت نہ ہو۔ اور جمع کرنے کی نیت نہ ہو اور وہ دولت جو ظلم کا سبب نہ بن رہی ہو۔ تو یہ مال بہت اچھا ہے لیکن اگر سرمایہ بہت ہو اور غلط طریقوں سے کمایا ہو یا پھر انسان میں غرور و تکبر پیدا کر رہا ہو تو ایسا سرمایہ قیامت کے دن گلے کا طوق بنے گا یا وہ سرمایہ جو چند ہاتھوں میں جمع ہو کر رہ جائے اور گردش نہ کرے وہ سرمایا انسان کو جہنم کے اندھیروں میں لے کر جائے گا اور یہی صورت جاگیرداروں کی بھی ہے اگر جا گیر انسانی خدمت کیلئے وقف کی گئی ہو اور مخلوق خدا اس سے فائدہ اٹھا رہے ہوں تو یہ جاگیر جنت کا نتیجہ ہے.
لیکن اگر جاگیر کیلئے ضمیر کو فروخت کیا جارہا ہو اور جاگیر اپنے عیش و عشرت کا ذریعہ سمجھا جائے تو قیامت کے دن یہ جاگیر جہنم کے اندھیروں کی صورت میں پیش کی جائے گی اور اس منفی صورت سے معاشرے میں غربت عام ہو جائے گی اور محتاجگی ہر غریب کی دہلیز پر قدم جمائے گی اور اگر ان میں شعور کی طاقت ختم ہو گئی ہو تو اس سمندر کو روکنا مشکل ہو جائے گا امن کی فضا ختم ہو جائے گی پھر ہر ایک برائی سو برائیوں کو دعوت دے گی اس لیے آج ہمارے ملک وملت کے مسائل باہر سے کوئی آکر حل نہیں کرے گا بلکہ ہمیں خود اپنے مسائل حل کرنے کی عادت ڈالنی ہوگی اور سرمایہ داری اور جاگیرداری کی منفی صورت چھوڑ کر مثبت انداز سے سرمایا اور جاگیر کو استعمال کر کے معاشرے کی فلاح و بہود کیلئے کام کرنا ہوگا۔

Kasrat Dolat or Kasrat Jaydad Islamic Article in Urdu Text

Assalamualaikum Warahmatullahi Wabarakatuh 

If You Like This Post.
Kindly comment below the post and share to your Friends & Family. 

Like Us on Facebook  :  Islamic World

Subscribe Our (YT) Channel  :  @islamicworld.5

Never miss out on future Posts by " Following us "

Thanks to visit Our Blog.

Post a Comment

0 Comments