Ticker

6/recent/ticker-posts

میدان محشر کی عدالت - Maidan e Hashar ki Adalat

میدان محشر کی عدالت - Maidan e Hashar ki Adalat

میدان محشر کی عدالت

مصنف :- سید عبداللطیف شیرازی
فاضل درس نظامی (ایم۔اے عربی واسلامیات)

اپنے کیے ہوئے اعمال کا بدلہ جزایا پھر سزا کی صورت میں ایک دن ہمیں ضرور ملے گا انسان تو کیا جانور بھی نہیں بچ سکیں گے حدیث کا مفہوم ہے کہ اگر سینگ والے جانور نے بغیر سینگ والے جانور کو تکلیف دی ہو تو وہ بھی انصاف کے ترازوں سے بیچ نہیں پائیں گے اور اپنے کیے ہوئے کا بدلہ ضرور پائیں گے تو حضرت انسان جس کے لیے کل کائنات بنائی گئی ہے وہ انصاف کے تقاضوں سے کیسے بچ پائے گا زبان سے تو ہم سب یہ بات کہتے چلے آرہے ہیں کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ خود میدان محشر کے عدالت کے جج ہوں گے اور ایک ایک ذرے کا بھی حساب لیں گے لیکن یہ بات ہم صرف زبان سے کہتے ہیں یا پھر قلم سے لکھ دیتے ہیں دل کی گہرائیوں سے ہم نےکبھی بھی نہ تو بولا ہوگا اورنہ سنا ہوگا نہ لکھا ہوگا نہ دیکھا ہوگا ایک چھوٹا آدمی بھی اگر ہمیں کہے کہ باہر مت جاؤ باہر شیر کی موجودگی کا شبہ ہے تو تب بھی ہم ان کی بات کو حقیقت سے بڑھ کرسمجھنے لگیں گے.

 لیکن اللہﷻ رسولﷺ کی کہی ہوئی بات پڑھ کر یا پھر سن کر اوپر سے گزر جاتی ہے اور اسے ٹھکرا لیتے ہیں جیسے نہ تو ہم نے مرنا ہے اور نہ ہی ہمیں اللہ تعالی کی عدالت میں پیش ہونا ہے اس غفلت اور لا پرواہی کے سہارے کو لیے ہوئے پوری عمر ہم نافرمانی میں گزار لیتے ہیں جو چلتے چلتے دنیا میں رسوائی کا باعث بن جاتی ہے اور آخرت بھی برباد ہو جاتی ہے اگر ہم قرآن وحدیث کا مطالعہ عمل کی نیت سے کریں تو ہم پر یہ حقیقت آشکار ہو جائے گی جس سے ہماری زندگی میں نمایاں تبدیلی نظر آئے گی. 

جس کا عملی مظاہرہ عبادات سے نہیں بلکہ معاملات سے اور معاشرت سے ہوگا جو اپنے آپ کو اللہ کا بندہ سمجھے گا وہ اللہ کا کنبہ یعنی اللہ تعالیٰ کے گھرانے کے ساتھ اچھا برتاؤ کریگا اور پھر اس کے اخلاص کو دیکھ کر یہ کہہ سکیں گے فلاں شخص اللہ تعالیٰ کے سامنے میدان محشر کی عدالت میں کھڑے ہونے سے ڈرتا ہے۔

 اگر معاملات درست نہ ہوئے تو اس بد نصیب شخص کا رب کا ئنات کے حساب سے بچنا ناممکن اور محال ہے۔


Maidan e Hashar ki Adalat Islamic Article in Urdu Text

Assalamualaikum Warahmatullahi Wabarakatuh 

If You Like This Post.
Kindly comment below the post and share to your Friends & Family. 

Like Us on Facebook  :  Islamic World

Subscribe Our (YT) Channel  :  @islamicworld.5

Never miss out on future Posts by " Following us "

Thanks to visit Our Blog.

Post a Comment

0 Comments