Ticker

6/recent/ticker-posts

Jahalat ka Khatma Mushkil Zaroor Hain Magar na Mumkin nahi - جہالت کا خاتمہ مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں

Islamic Articles for  ,Jahalat ka Khatma Mushkil Zaroor Hain Magar na Mumkin nahi جہالت کا خاتمہ مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں

Jahalat ka Khatma Mushkil Zaroor Hain Magar na Mumkin nahi 

جہالت کا خاتمہ مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں

مصنف :- سید عبداللطیف شیرازی
فاضل درس نظامی (ایم۔اے عربی واسلامیات)

اگر جہالت کا خاتمہ مروجہ طریقہ سے کیا جائے تو یہ ناممکن ہے کیونکہ مروجہ طریقہ تو یہ ہے کہ پہلے سکول اور کالج اور پھر یونیورسٹی کے دروازوں کو سر کرنے کےبعد جہالت کا خاتمہ نہیں ہو سکتا ہے.

جبکہ حقائق پر مبنی بات تو یہ ہے کہ جن کو ہم نے جہالت کے اندھیروں سے نکالنا ہے ان کے پاس تو اتنا ٹائم نہیں کہ وہ اپنے بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی مہیا کر سکیں اور وہ تعلیم کے حصول کیلئے وقت نکال سکیں یہ تو ہماری حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جہالت کے خاتمہ کیلئے کوئی ایسی راہ تلاش کریں.

جسے عملی طور پر اپنانا آسان ہو میں اپنے ذہین کے مطابق اپنے ملک کے ناقص نظام کے ناقص نمائندوں کو ایک کامل اور مفید مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ ہماری مرکزی حکومت ایک پالیسی بنائیں جس میں چاروں صوبوں کی ساری ضلعی حکومتوں میں ایک قانون کے تحت ایک نشست تیار کی جائے جس میں تعلیم یافتہ نوجوان اور ان پڑھ دونوں کی مصروفیات درج ہوں اور اس میں تعلیم کے ساتھ ساتھ پورے ضلع کی مشکوک سرگرمیوں میں ملوث خواتین و حضرات حکومتی پالیسی کے تحت درج ہوا اور جو لوگ تعلیم کے زیور سے آراستہ نہ ہوں ان کے لیے کوئی ایسا نظام وضع کیا جائے کہ وہ روزگار سے واپسی کے بعد اخلاقی و تربیتی کیمپ میں اپنا وقت گزارے جس میں ایسے لوگ اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ لکھائی پڑھائی اور ٹیکنیکل ہنر اور کھیل وغیرہ سے بہرہ ور ہو جائے اس منشور پر عملی اقدامات کی وجہ سے ہم اپنے ملک کے کروڑوں عوام کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر سکتے ہیں اور جو لوگ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہیں انہیں اپنے محاسبہ کا موقع فراہم کر سکتے ہیں.

کیونکہ ہمارے معاشرے کے پڑھے لکھے لوگ بھی بڑے بڑے جرائم میں رنگے ہاتھوں گرفتار ہوئے ہیں مزکورہ اقدامات سے ان کا بھی ازالہ ہو سکتا ہے اور آئندہ کیلئے جرائم کا دروازہ بند کیا جا سکتا ہے۔



Jahalat ka Khatma Mushkil Zaroor Hain Magar na Mumkin nahi Islamic Article in urdu text

Assalamualaikum Warahmatullahi Wabarakatuh 

If You Like This Post.
Kindly comment below the post and share to your Friends & Family. 

Like Us on Facebook  :  Islamic World

Subscribe Our (YT) Channel  :  @islamicworld.5

Never miss out on future Posts by " Following us "

Thanks to visit Our Blog.

Post a Comment

0 Comments