شبِ برأت کی فضیلت
شعبان المعظم کی پندرھویں رات کو شبِ برأت کہا جاتا ہے۔ براُت کا مطلب نجات کی رات ہے۔ اس رات کی خصوصیت یہ ہے کہ اس رات میں اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں کو خصوصی رحمت سے نوازتا ہے اس رات ہر امر کا فیصلہ ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ مخلوق میں تقسیم رزق فرماتا ہے۔ پورے سال میں اُن سے سرزد ہونے والے اعمال اور پیش آنے والے واقعات سے فرشتوں کو باخبر فرماتا ہے۔
Pandara Shaban ka Roza
پندرہ شعبان کا روزہ
حضرت سید نا علی المرتضیؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ، کا فرمان عظیم ہے : جب پندرہ شعبان کی رات آئے تو اسمیں قیام (یعنی عبادت کرو) اور دن میں روزہ رکھو۔ بے شک اللہ تعالیٰ غُروب آفتاب سے آسمانِ دنیا پر خاص تجلی فرماتا اور کہتا ہے : " ہے کوئی مجھ سے مغفرت طلب کرنے والا کہ اُسے بخش دوں! ہے کوئی روزی طلب کرنے والا کہ اُسے روزی دوں! ہے کوئی مصیبت زدہ کہ اُسے عافیت عطا کروں! ہے کوئی ایسا ! ہے کوئی ایسا ! اور یہ اُس وقت تک فرماتا ہے کہ فجر طلوع ہو جائے۔ "
(سنن ابن ماجه -ج ۲-ص۱٦۰-حدیث ۱۳۸۸ )
Assalamualaikum Warahmatullahi Wabarakatuh
If You Like This Post.
Kindly comment below the post and share to your Friends & Family.
Like Us on Facebook : Islamic World
Subscribe Our (YT) Channel : @islamicworld.5
Never miss out on future Posts by " Following us "
0 Comments